آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ اہم ترین صورت اختیار کر گیا
بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء کے 25 ویں میچ میں سری لنکا کی انگلینڈ کیخلاف شاندار جیت نے پاکستان کو آج مرو یا مارو کی صورتحال پر پہنچا دیا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے بھارتی شہر بنگلور میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور خرابی کھیل کے سبب پوری انگلش ٹیم 33.2 اوورز میں 156 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
سری لنکا نے ہدف صرف 22.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اس شاندار کامیابی نے لنکن ٹائیگرز کو پوائنٹس ٹیبل پر 5 ویں پوزیشن پر پہنچا دیا جس کے بعد پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
بھارت 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ 8، 8 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر جبکہ آسٹریلیا 6پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
Advertisements