بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
بھارتی فورسز نے ظفروال سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کردی۔
بھارتی فورسز نے ظفروال سیکٹر سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے بِلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پہلے ظفر وال سیکٹر میں کواڈکوپٹر ڈرون سے دراندازی کی کوشش کی۔
پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے کواڈکوپٹر ڈرون کی در اندازی کی بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا، بھارتی فورسز نے کواڈکوپٹر کی دراندازی کی ناکامی کو کور کرنے کے لئے پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی، پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
Advertisements