• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیا نہ کی ہدایت پر شہید کانسٹیبل محمد عظیم کی 17 ویں برسی کے موقع پر پولیس ٹیم نے شہید کی قبر پر حاضری دی

    سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیا نہ کی ہدایت پر شہید کانسٹیبل محمد عظیم کی 17 ویں برسی کے موقع پر پولیس ٹیم نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔لاہور پولیس کیجانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔۔تفصیل کے مطابق کانسٹیبل محمد عظیم نے 26 اکتوبر 2007کو ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مجرموں کی گولی کا نشانہ بنے اور جام شہادت نوش کیا۔ سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر انسپکٹر مبارک علی کی قیادت میں ٹیم قبرستان پہنچی جبکہ شہید کانسٹیبل بادامی باغ کے ایک قبرستان میں مدفون ہیں۔پولیس ٹیم کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئ جبکہ شہیدِ کے بڑے بھائی کی موجودگی میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ اسکے ساتھ شہید کی والدہ کو ویلفئیر فنڈز برائے شہداء کے تحت فنڈز بھی دئیے گئے۔ اس موقع پر شہید کے بڑے بھائی نے آئ جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویلفئیر فنڈز کے قیام سے زبردست اقدامات دیکھنے میں آرہے ہیں ۔

    Advertisements
    60 مناظر