افواج پاکستان کی جانب سے 75 ویں یوم شہادت پر نائیک سیف علی جنجوعہ (نشان حیدر) کو خراج عقیدت پیش
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشان حیدر) کے 75 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
افواج پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948ء کی کشمیر جنگ کے دوران بھارتی فوج کے لگاتار حملوں کے خلاف پیر کلیوہ پہاڑی کا بہادری سے دفاع کیا، آپ کی جدوجہد اور قربانی اُن لوگوں کیلئے روشن مثال ہے جو دفاع وطن کیلئے کوشاں ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے، پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملکی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں، پوری قوم کو بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔
Advertisements