• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • نگران وزیراعلیٰ کا گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ کا دورہ

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ کا دورہ کیا اور فلائی اوور پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے، محسن نقوی نے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور منصوبے پر رات سے صبح تک کام کرنے والے مزدوروں سے مصافحہ کیا، انہوں نے مزدوروں کو شاباش دی اور محنت و جذبے سے کام کرنے کی تلقین کی۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور فلائی اوور کے پلرز کے فنشنگ کے کاموں کا مشاہدہ کیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور منصوبے پر دن رات کام جاری ہے، خوشی ہے کہ رات سے صبح تک کام ہو رہا ہے، کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ منصوبہ جلد ازجلد مکمل ہو سکے۔

    Advertisements
    61 مناظر