پرویز الٰہی ایک بار پھر اینٹی کرپشن کے حوالے
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ایک بار پھر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔
اینٹی کرپشن لاہور کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں راہداری ریمانڈ کی درخواست کی گئی، جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پرویز الٰہی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کر دیا۔
اینٹی کرپشن حکام چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لے کر لاہور روانہ ہو گئے، پرویز الٰہی کو راہداری ریمانڈ کے لیے عدالت پیش نہیں کیا گیا۔
Advertisements