• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری

    پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کل 67 ہزار 980 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

    افغان شہری بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے ملک واپس جارہے ہیں، 24 اکتوبر کو 3 ہزار 185 افغان باشندے واپس اپنے ملک چلےگئے۔

    گزشتہ روز جانے والے 3 ہزار 185 افغان شہریوں میں 670 مرد، 593 خواتین اور 1922 بچے شامل ہیں۔

    افغانستان روانگی کے لیے 103 گاڑیوں میں274 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی۔
    وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے جس کے بعد سے کئی خاندان واپس افغانستان جاچکے ہیں۔

    فغان کمشنریٹ خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 10 لاکھ ہے۔سات لاکھ 75 ہزار افغان غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے، ان میں سے 3 لاکھ سے زیادہ وہ افغان شہری ہیں جو طالبان حکومت کے قیام کے بعد پاکستان آئے۔

    خیبرپختونخوا میں رواں سال 3 ہزار 911 افغان باشندے مختلف جرائم میں ملوث پائےگئے ہیں۔

    بلوچستان میں مقیم افغان باشندوں کی تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے، ایک اندازے کے مطابق ان میں سے ڈھائی لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم ہیں

    Advertisements
    79 مناظر