• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پاکستان نے زمبابوے کو اننگز اور 147 رنز سے شکست دیدی

    پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 147 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔ اوپنر بلے باز عابد علی 215 رنز کی بہترین اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ جبکہ حسن علی پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

    فالو آن کا شکار زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 231 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے چکابوا 80 اور برینڈن ٹیلر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے 5، 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

    68 مناظر