تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، 3 خواتین رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا
سیاسی منظر نامے پر تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، تحریک انصاف کی تین خواتین رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے عندلیب عباس، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، سمیرا بخاری نے ملاقات کی، جہانگیر ترین سے ملاقات میں تینوں خواتین رہنماؤں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
ملاقات کے دوران عندلیب عباس، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، سمیرا بخاری نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، شمولیت کے لئے ہونے والی ملاقات میں عون چودھری بھی شریک ہوئے۔
تینوں خواتین رہنماؤں نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور آئی پی پی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی خواتین اراکین کی شمولیت سے استحکام پارٹی کے کنبے میں اضافہ ہوگا، استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کے لیے خواتین ہراول دستہ کا کردار ادا کریں گی۔
اس موقع پر آئی پی پی کی رہنما منزہ حسن نے کہا کہ عندلیب عباس، سعدیہ سہیل، سمیرا احمد بخاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتی ہوں۔