9 مئی کے تمام کیسوں کا جیل میں ٹرائل کرنیکی منظوری
پنجاب کی نگران حکومت نے 9 مئی کے تمام کیسوں کا جیل میں ٹرائل کرنے کی منظوری دیدی۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تمام کیسوں کا جیل میں ٹرائل کرنے کی منظوری دی، آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سمری بھجوائی تھی، سمری کے مطابق مختلف اضلاع میں نو مئی کے 35 کیسز درج کئے گئے تھے، مقدمات لاہور، راولپنڈی، اٹک، سرگودھا اور فیصل آباد میں درج کئے گئے تھے۔
راولپنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالتیں جیل ٹرائل کریں گی، لاہور میں ایف آئی آر نمبر 97-109-103- 108- 1283-366-1070-852-367-1570-1280 شامل ہیں، فیصل آباد میں ایف آئی آر نمبر 1277- 835 کیس کا جیل ٹرائل کیا جائے گا، اٹک میں ایف آئی آر نمبر250 کا جیل ٹرائل کیا جائے گا۔
راولپنڈی میں ایف آئی آر نمبر 836- 947- 744- 948- 940-2076-914-563-397-759- کا جیل ٹرائل کیا جائے گا، جیل ٹرائل کی منظوری سیکشن 21 کی ذیلی شق ٹو بی انسداد دہشت گردی ایکٹ1997ء کے تحت دی گئی ہے، شق کے تحت مجرم، گواہ اور پراسیکویشن کا تحفظ ہوتا ہے۔