العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے
قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نوازشریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں پیشی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔
قائد مسلم لیگ ن کی عدالت عالیہ پیشی کے موقع پر کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ہائیکورٹ کے باہر لیگی کارکنان نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔
نواز شریف کمرہ عدالت میں پہنچ گئے، اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے قواعد کی دھجیاں اڑا دی گئیں، مسلم لیگ ن کے وکلا زبردستی کمرہ عدالت میں داخل ہوگئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمرہ عدالت کیلئے خصوصی پاسز جاری کئے تھے۔
یاد رہے کہ نوازشریف نے ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
دائر درخواستوں پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی، کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔
Advertisements