پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں والنٹیرز ان پولیس کی انٹرن شپ کی اختتامی تقریب
پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں والنٹیرز ان پولیس کی انٹرن شپ کی اختتامی تقریب
تقریب میں آئ جی پنجاب ، سی سی پی او لاہور اور دیگر افسران کی شرکت
لاہور 24 اکتوبر:: پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں والنٹیرز ان پولیس کی انٹرن شپ کے اختتام کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں آئ جی پنجاب ، سی سی پی او لاہور ، ڈی آئ جی آپریشنز ،ایس ایس پی ایڈمن اور پولیس کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ تفصیل کے مطابق مختلف یونیورسٹیز اور کالجز سے تعلق رکھنے والے 150 طلبا و طالبات نے پنجاب پولیس کے ساتھ دو ہفتے کی انٹرن شپ مکمل کی جبکہ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔ طلبا و طالبات کو انٹرن شپ کے دوران پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ، سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز، اینٹی رائٹ فورس سمیت مختلف ونگز کی پولیس ورکنگ سے آگاہ کیا گیا۔ اسکے ساتھ خدمت مرکز لبرٹی،پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈولفن و ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کے مطالعاتی دوروں میں عملی ورکنگ دکھائی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیا نہ کا کہنا تھا کہ امیدہے کہ انٹرن شپ مکمل کرنیوالے باہر جاکر عوام کو پولیس کے مثبت پہلو کے بارے میں بتائیں گے جبکہ ہمیں پولیس میں نظر آ نیوالی کوتاہیوں بارے بتائیں گے کیونکہ اب یہ اپنے آپ کو پولیس کے خاندان کا فرد سمجھیں گے۔ ان کے ساتھ ہمارا تعلق قائم رہے گا، باہر کے ممالک میں اچھے تعلیمی اداروں میں داخلہ لیتے وقت اسطرح کی پولیس انٹرن شپ بہت سود مند ثابت ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ والنٹیرز آف پولیس کا رول ڈبل ، پولیس کے اچھے کاموں کی تشہیر اور جرائم کی نشاندہی انٹرن شپ کرنے والے طلبا کی زمہ داری ہے۔تقریب سے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے بھی اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ آپ نے انٹرن شپ کے دوران پولیس کی لگن، جذبہ اور جدوجہد کا مظاہرہ خود دیکھا۔ امید ہے آپ نے یہاں سے بہت کچھ سیکھا ہوگا اور اپنی عملی زندگی میں اس کا مظاہرہ بہتر انداز میں کرسکیں گے ۔ تقریب سے ایس پی جاوید حسن، زوہیب رانجھا، اے ایس پی سیدہ شہربانو، اے ایس پی سدرہ خان سمیت پنجاب پولیس کے نوجوان افسران نے پبلک پولیس ریلیشن شپ میں بہتری کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔