عید الفطر کے پہلے 2 دن ویکسینیشن سنٹرز بند کرنے کا مراسلہ جاری
این سی او سی نے عید الفطر کے پہلے 2 دن ویکسینیشن سنٹرز بند کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ تمام ویکسینیسن سنٹرز عید پر 2 چھٹیاں کریں گے۔ رمضان المبارک کے بعد ویکسینیسن سنٹرز صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے رکھے جائیں گئے۔ تمام ویکسینیسن سنٹرز جمعہ کے روز ہفتہ وار چھٹی کے باعث بند رہیں گے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 78 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 993 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 61 ہزار 473 ہوگئی۔
Advertisements