• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • آزاد ریاست جموں و کشمیر کا 76واں یوم تاسیس آج ملی جوش و خروش اور تجدید عہد کے ساتھ منایا جا رہا

    آزاد ریاست جموں و کشمیر کا 76واں یوم تاسیس آج ملی جوش و خروش اور تجدید عہد کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

    24 اکتوبر 1947ء کو ظالم ڈوگرہ حکمرانوں کے تسلط کے خلاف کشمیری مسلمانوں نے مسلح جدوجہد کر کے ریاست جموں و کشمیر کا ایک حصہ آزاد کروایا تھا۔

    آج یوم تاسیس کی مناسبت سے مرکزی تقریب دارالحکومت مظفرآباد میں پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی، مرکزی تقریب میں آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم خصوصی شرکت کریں گے۔

    یوم تاسیس کے موقع پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ان شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے جنہوں نے یہ خطہ آزاد کروایا۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری حکومت کی اولین ترجیح تحریک آزادی کشمیر ہے۔

    چودھری انوارالحق کا مزید کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کریں گے۔

    Advertisements
    64 مناظر