سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے لیے مری سے اسلام آباد پہنچ گئے
سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے لیے مری سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
نواز شریف آج اسلام آباد کی احتساب عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔
نوازشریف اپنے ذاتی اسکواڈ کے ساتھ براستہ مری ایکسپریس وے روانہ ہوئے تھے، نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز شریف اور وکلا کی ٹیم بھی ہے
نواز شریف آج توشہ خانہ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، عدالت نے نواز شریف کے وارنٹ آج تک معطل کیے تھے، جج احتساب عدالت محمد بشیر نے نواز شریف کوپیشی کے لیے ڈیڑھ بجےتک کا وقت دیا ہے۔
نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 3 درخواستیں دائر کی ہیں۔
وکیل کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضم شدہ پراپرٹی بحال کرنےکی درخواست دائر کی گئی ہے۔ دوسری درخواست کی گئی ہےکہ توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کا وکیل مقرر کیا جائے۔ عدالت میں نواز شریف کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔