شریف کی سزا کیخلاف اپیلوں کی بحالی کی درخواستوں پر بینچ تشکیل
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنےکی درخواستوں پر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
نواز شریف نے پیر کو ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھیں۔
وکیل امجد پرویز نے نواز شریف کی جانب سے اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائرکی تھیں
درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ اپیلوں کو بحال کرکے میرٹ پر دلائل سننےکے بعد فیصلہ کیا جائے۔
تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈر یفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنےکی درخواستوں پر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا خصوصی بینچ نوازشریف کی درخواستوں پر کل سماعت کرے گا۔