• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • نواز شریف کا استقبال پر آئی پی پی نے عون چودھری سے وضاحت مانگ لی

    استحکام پاکستان پارٹی نے ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال کرنے پر عون چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
    ترجمان استحکام پاکستان پارٹی کے مطابق عون چودھری کی نواز شریف سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہونے والی ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، اس معاملے پر ان سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ اگر عون چودھری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف گزشتہ روز چار سال بعد پاکستان پہنچے تھے۔
    اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹر اسحاق ڈار ودیگر لیگی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری کو بھی رن وے کے قریب نواز شریف کا استقبال کرتے دیکھا گیا۔

    عون چودھری نے نواز شریف سے مصافحہ کیا اور گلے ملے جس کے بعد دونوں کے مابین کچھ دیر گفتگو ہوئی، انہوں نے نوازشریف کی ہیلی کاپٹر کے دروازے تک رہنمائی کی۔

    یاد رہے کہ عون چودھری کا شمار استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

    Advertisements
    90 مناظر