• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • نہتے فلسطینیوں پر بمباری جاری، شہداء کی تعداد 4385 ہو گئی

    فلسطین میں اسرائیلی جارحیت 15 ویں روز بھی تھم نہ سکی، صیہونی فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں تازہ بمباری کے نتیجے میں مزید 19 فلسطینی شہید ہو گئے۔
    جنگی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسرائیلی فوج نے غزہ کے ہسپتالوں، سکولوں، مساجد اور اقوام متحدہ کے ریلیف مراکز کو بھی نشانہ بنایا، حملوں میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4385 ہو گئی ہے، شہداء میں 2 ہزار کے قریب بچے اور 1400 خواتین شامل ہیں۔
    ساڑھے 13 سے زائد افراد زخمی جبکہ 10 ہزار معصوم فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں، سفاکیت کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، غزہ میں عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئیں، ہسپتالوں میں سہولتیں بھی موجود نہیں ہیں۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے پرتشدد کارروائیاں جاری رکھنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں فتح حاصل ہونے تک لڑائی جاری رکھیں گے، جتنے اسرائیلی حماس نے یرغمالی بنائے ہیں انہیں واپس لے کر آئیں گے۔
    اسرائیل کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پہلے حماس کے انفرا اسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کریں گے اس کے بعد بچے کھچے ٹھکانے ختم کرنے کیلئے فوجی آپریشن کیا جائے گا، حماس کی شکست کے بعد اسرائیل غزہ کی پٹی کے تحفظ کا ذمہ دار نہیں رہے

    Advertisements
    72 مناظر