میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی
بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء میں میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے آئیں گی۔
ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے 21 ویں میچ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی ریاست ہیماچل پردیش کے دھرم شالا کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گی۔
میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک چار، چار میچز کھیلے ہیں اور ان میں کامیابی حاصل کی ہے، یہ اہم میچ میں جیتنے والی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لے گی۔
Advertisements