• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • آج نئی امید کے ساتھ نوازشریف پاکستان آرہے ہیں ، پاکستان خوشحالی اور ترقی کی طرف آگے بڑھے گا : رانا ثنااللہ

    رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آج نئی امید کے ساتھ نوازشریف پاکستان آرہے ہیں ، پاکستان خوشحالی اور ترقی کی طرف آگے بڑھے گا۔

    سابق وزیرداخلہ و لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے ایک بیان میں کہا کہ پورا یقین ہے اللہ اپنے فضل و کرم سے پاکستان کے حالات کو بدلے گا، نوازشریف نظریہ بنیں گے،اس سے پہلے بھی وہ رول ادا کرتے رہے ہیں، پاکستان کے ایٹمی قوت بننے میں بھی نوازشریف کا کردار تھا۔

    لیگی رہنما نے کہا کہ 2013میں ملک دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے بحران میں پھنسا ہوا تھا، آج بھی ملک میں معاشی بحران ہے ، معاشی نقصان گزشتہ 16ماہ میں نہیں ہوا، معاشی تباہی گزشتہ پونے 4سال میں ہوچکی تھی، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایاہے، ہمیں یقین ہے نوازشریف پرفارمنس دکھائیں گے۔

    رانا ثنااللہ کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی قیادت میں عزم وامید پریقین دلانے کا پروگرام بنایا ہے، آج پورے پاکستان سے ایک جم غفیر نوازشریف کے پروگرام کو چنیں گے اور تائید بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد پاکستان واپس آرہے ہیں، سابق وزیراعظم کے ہمراہ 148 مسافر خصوصی پرواز میں پاکستان آ رہے ہیں جبکہ لیگی رہنما عرفان صدیقی، ناصر جنجوعہ اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔۔

    Advertisements
    49 مناظر