• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی لاہور آمد کے حوالے سے پولیس نے سکیورٹی مزید بڑھا دی

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی لاہور آمد کے حوالے سے پولیس نے سکیورٹی مزید بڑھا دی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے لیکرمینار پاکستان تک 10 ہزار پولیس اہلکار و افسران سکیورٹی کے فرائض انجام دینگے، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور متبادل روٹ کیلئے الگ سے تین ہزار سے زائد ٹریفک وارڈن تعینات کئے گئے ہیں۔

    ملک بھر سے قافلوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری ہے، بند روڈ، لاری اڈا اور رنگ روڈ کے قریب پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے ، قافلوں کی آمد اور جلسہ گاہ کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا۔

    پولیس کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے لے کر جلسہ گاہ تک سکیورٹی کے چاق و چوبند دستے تعینات کئے گئے ہیں، داخلی اور خارجی راستوں پر سفید پارچات میں بھی پولیس کے جوان تعینات ہیں، پٹرولنگ اور گشت مختلف علاقوں میں کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کے کیمروں سے تمام جلسے اور لوکل کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، جلسہ کے چاروں اطراف سرچ آپریشن کئے گئے، سی ٹی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز علی رضوی نے رات گئے مینار پاکستان کا دورہ کیا۔

    Advertisements
    45 مناظر