کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکا
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے طارق ہسپتال کے قریب آئی ای ڈی سڑک کنارے نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی ایف سی اہلکاروں کی موٹر سائیکل سڑک کنارے رکی تو زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں اور سکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، دھماکے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔