• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 62 رنز سے شکست

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دیدی
    بنگلورو کے چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔

    368 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 45.3 اوورز میں 305 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4، مارکس سٹونس اور پیٹ کمنز نے 2،2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور مچل سٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا، اوپپنگ بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 127 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم عبداللہ شفیق 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 64 رنز جبکہ امام الحق 10 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
    پاکستان کی تیسری وکٹ 175 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 18 رنز بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 30، محمد رضوان 46، افتخار احمد 26 جبکہ اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

    پاکستان کی آٹھویں وکٹ 287 کے مجوعی سکور پر گری جب محمد نواز 14 رنز بنا کر زمپا کی گیند کا شکار بنے، شاہین شاہ آفریدی 10 اور حسن علی 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    Advertisements
    82 مناظر