• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

    سیمو وانڈا میں سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر ضلع لکی مروت کے علاقے سیمو وانڈا میں آپریشن کیا جہاں دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے آپریشن کی تعریف کی گئی، مکینوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کو مکمل تعاون کا یقین دلایا

    Advertisements
    92 مناظر