غیبی مدد
غیبی مدد
غیبی مدد نہ اسپین کے لٹنے کےوقت آئی، نہ خلافت عثمانیہ کی بربادی کے وقت آئی، نہ اسرائیل کے ناجائز قیام کو روکنے کے لئے آئی، نہ بابری مسجد کی شہادت کے وقت آئی، نہ عراق اور شام کے وقت آئی, نہ میانمار کے بے گناہ نہتے معصوم مسلمانوں کی نسل کشی کے وقت آئی، نہ ہندوستان میں گجرات کی مسلم آبادی کو نشان عبرت بناتے وقت آئی، اور نہ ہی کشمیر کے مظلوم اسلام کے ماننے والے نہتے شہریوں کے لئے آئی۔
پھر بھی ہم اربوں کی تعداد میں دھرتی پر موجود مسلمان گھروں اور مسجدوں میں بیٹھ کر غیبی مدد کی صدائیں لگا رہے ہیں۔۔۔۔۔
غیبی مدد جنگ بدر میں آئی۔ جب 1000 کے مقابلے میں 313 میدانِ جنگ میں اُترے۔
غیبی مدد جنگ خندق میں آئی جب الله سبحانہ وتعالیٰ کے محبوب ﷺ نے پّیٹ پر 2 پتھر باندھے اور خود خندق کھودی اور میدانِ جنگ میں اُترے۔
مسجدوں کے ممبروں پر بیٹھ کر بددعائیں کر کے غیبی مدد کے منتظر۔۔۔۔۔
طاغوت کے نظام پر راضی اور پھر غیبی مدد کے منتظر ۔۔
الله سبحانہ وتعالیٰ کی زمین پر اللّٰه اور اُس کے محبوب ﷺ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کرنے کے بجائے صرف نعت خوانی, محفلِ میلاد یا تسبیح کے دانوں کو دس لاکھ بیس لاکھ گھما کر غیبی مدد کے منتظر ۔۔
آفاقی دین کو چند جزئیاتِ عبادت میں محصور و مقید کر کے غیبی مدد کے منتظر۔۔۔۔۔
مسلمانوں کو مجاہد کے بجائے مجاور بنا دینے کے بعد غیبی مدد کے منتظر۔۔۔۔
یعنی سب کچھ الله سبحانہ وتعالیٰ کے ذمہ لگا کر اور خود کنارہ کشی اختیار کر کے غیبی مدد کے منتظر ۔۔۔
اپنے حق کے لیے کھڑے ہونے سے ڈرتے اور کتراتے ہوئے آسمانوں سے فرشتوں کے نازل ہو کر مسلمانوں کی غیبی مدد کے منتظر
ایسی صورت میں غیبی مدد نہیں صرف عذاب ہی آتے ہیں جو ہم غدار اور بے ایمان حکمرانوں، کفار کی اجارہ داری، افلاس، زلزلے اور سیلاب، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری، جھوٹ، کم تولنا، ملاوٹ کی شکل میں بھگت بھی رہے ہیں۔
*پہلے اپنے حق اور دینِ اسلام کے لیے کھڑے تو ہوں پھر دیکھیں الله سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے غیبی مدد آتی ہے کے نہیں۔
اگر غیبی مدد کامعاملہ ھوتا تو فخر کائنات جناب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کبھی جنگیں نہ لڑتے جب تم میدان جنگ میں دشمن سے لڑو گے تب اللہ تعالیٰ غیبی مدد فرمائیں گے گھر بیٹھے نہیں مدد آ تی اتنے مسلمان ھونے کے باوجود غیبی مدد شرم کا مقام ھے مسلمان ملکوں کے لئے۔۔۔