ججز تعیناتی کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کمیشن سپریم کورٹ کیلئے جسٹس عرفان سعادت کے نام پر غور کرے گا، جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس ہیں۔
جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کی صورت میں جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہونگے۔
جوڈیشل کمیشن اپنی سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے گا، سپریم کورٹ میں اس وقت دو ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔
Advertisements