• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • اسرائیل کے فضائی حملوں سے متاثرہ فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کے قافلے آج غزہ میں داخل ہوں گے

    اسرائیل کے فضائی حملوں سے متاثرہ فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کے قافلے آج غزہ میں داخل ہوں گے، مصر کے بارڈر پر 100 امدادی ٹرک قطار میں لگے ہیں۔
    پہلے قافلے میں 20 امدادی ٹرک غزہ روانہ ہوں گے، وینزویلا سے 30 ٹن امداد مصر پہنچ گئی، روس نے بھی 27 ٹن امداد روانہ کر دی، پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کیلئے امداد کی پہلی کھیپ بھیج دی گئی ہے۔
    پاک فوج اور این ڈی ایم اے نے غزہ کیلئے امداد کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کی، امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات شامل ہیں۔
    عالمی ادارہ صحت نے 20 امدادی ٹرک کے غزہ میں داخلے کو سمندر میں ایک قطرے کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ امدادی سامان سے بھرے ٹرکوں کو جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

    Advertisements
    79 مناظر