90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ 23 اکتوبر کو سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ملک میں 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
63 مناظر