پاکستان کا آسٹریلیا سے آج اہم مقابلہ ہو گا
کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں گرین شرٹس کا آج ایک اور بڑا امتحان ہے، قومی کرکٹ ٹیم اہم میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ان ایکشن ہو گی۔
ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے 18 ویں میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے شہر بنگلور میں ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ سے قبل قومی ٹیم نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور پریکٹس کی۔
پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں تین میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 2 میں کامیاب ہو چکی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیل کر ایک میں کامیاب جبکہ دو میں شکست کھا چکی ہے۔
Advertisements