• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • وزیراعظم کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی مذمت

    وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ انسانیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنا چاہیں۔

    صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بھی اس واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏کتنی گھنائونی بات ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی نسلی امتیاز اور مظالم جاری ہیں۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مسلمان نمازیوں پر حملوں کے مناظر کو مغربی میڈیا پر معمول کی جھڑپیں قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائی پر امید رہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی سیاست ذاتی مفادات پر نہیں بلکہ اخلاقیات پر مبنی ہوگی۔

    ادھر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی افواج کی دہشت گردی پر اقوام متحدہ کی خاموشی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آچکا ہے اکہ امت مسلمہ بھی صرف مذمت نہیں بلکہ اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف دوٹوک پالیسی بنائے۔ جب تک مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، اس وقت دنیا میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

    اپنے ایک ٹویٹ میں گورنر پنجاب نے مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلی دہشتگرد افواج کا مسجد الاقصی پر حملہ بدتر ین ظلم اور دہشت گردی ہے اسرائیل کے ایسے مظالم کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہم اپنی آزادی کے لیے جرات کے ساتھ جنگ لڑنےوالی فلسطینی عوام کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور دنیا بھر میں فلسطینی عوام کا مقدمہ لڑ یں گے

    106 مناظر