سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے کانسٹیبل کی سیٹوں پر بھرتی کے لیے پہلے مرحلے میں شہداء فیملی کلیم پر بھرتی ہونیوالوں کے ٹیسٹ کا تفصیلی جائزہ لیا
سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کانسٹیبل کی سیٹوں پر بھرتی کے لیے پہلے مرحلے میں شہداء فیملی کلیم پر بھرتی ہونیوالوں کے ٹیسٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ فیملی کلیم پر بھرتی کےلئے 20 نوجوانوں نے جبکہ پانچ نوجوانوں نے شہداء فیملی پیکج کے تحت حصہ لیا۔
تمام نوجوانوں نے فزیکل ٹیسٹ دیااور 1.6 کلومیٹر کی مسافت کی دوڑ میں حصہ لیا۔ دوڑ کا فاصلہ سات منٹ میں طے کیا جانا تھا جبکہ 9 نوجوانوں نے دوڑ میں کامیابی حاصل کی۔ اس دوران
ایس ایس پی ایڈمن نوجوانوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔ تفصیل کے مطابق
دوسرے مرحلے میں نوجوانوں کا تحریری ٹیسٹ ہوگا جبکہ فائنل مرحلے میں کامیاب نوجوانوں کے انٹرویوز ہوں گے۔ ایس ایس پی ایڈمن نے ہر مرحلہ کا بغور جائزہ لیا اور نوجوانوں سے مختصر خطاب میں کہا کہ کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے قد پانچ فٹ سات انچ تک لازمی ہونا چاہیے ۔ فیملی کلیم پر شہداء اور پولیس ملازمین کے بچوں کا ہی حق ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہداء کے حوالے سے بھرتی کے لیے تحریری ٹیسٹ اور دوڑ کا مقابلہ نہیں ہوگا تاہم دوڑ میں کامیابی حاصل کرنیوالے اگلے مرحلے کی بھرپور تیاری کریں۔