• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • میاں نوازشریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے: اسحاق ڈار

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن 21 اکتوبر کی سہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے، اسلام آباد سے نواز شریف لاہور روانہ ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    قبل ازیں سابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ ہی کریں گے، نواز شریف اسلام آباد ایئر پورٹ پر لیگل ایشوز نمٹانے کے بعد لاہور روانہ ہوں گے، اسی روز ہی اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ نے بھی کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے واپسی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، 21 اکتوبر کو شیڈول کے مطابق اسلام آباد پہنچیں گے۔

    Advertisements
    64 مناظر