• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ضمانت نواز شریف کا بنیادی حق ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں: شہباز شریف: شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضمانت نواز شریف کا بنیادی حق ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منتخب وزیراعظم نواز شریف کو ایک من گھڑت کہانی کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا، انہیں مضحکہ خیز مقدمات میں پھنسایا گیا اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ کسی بھی منصفانہ سماعت سے ان کی بے گناہی ثابت ہو جاتی، ضمانت ایک بنیادی حق ہے اور ہم اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انصاف کا غلبہ ہوگا، انشاء اللہ۔

    Advertisements
    73 مناظر