عابد باکسر کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے ملزم عابد باکسر کیخلاف سرکاری رائفل چھیننے، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس حراست سے بھاگنے کے مقدمہ کی سماعت کی۔
پولیس نے مقدمہ میں ملوث ملزم عابد باکسر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور ملزم سے تفتیش کیلئے 30 دن کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے پولیس کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم عابد باکسر کا 7 روز کے جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
یاد رہے کہ سابق انسپکٹر عابد باکسر کو سی آئی اے سول لائنز کی ٹیم نے قصور سے گرفتار کر لیا ہے۔
عابد باکسر کے خلاف تین تھانوں میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، سابق انسپکٹر عابد باکسر کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔