سعودی ولی عہد کا یونانی اور جاپانی وزراء اعظم کو فون
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یونانی اور جاپانی وزراء اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے حماس اسرائیل تنازعے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران تینوں سربراہان مملکت نے دو طرفہ کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا اور فریقین پر پرتشدد کارروائیاں روکنے پر زور دیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنانا گھناؤ ناجرم ہے، صہیونی افواج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملے کیے جا رہے ہیں۔
Advertisements