• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے: بلاول

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کا ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو قرار دے دیا۔ کہتےہیں کہ 30 فیصد اضافے کے ساتھ ساڑھے آٹھ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر کے دہانے پر کھڑے ہیں، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں۔
    بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں یومیہ 15 سے 20 افراد خودکشی کرکے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کررہے ہیں۔ انہوں نے خان صاحب پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب! اپنی خیالی دنیا سے باہر آئیں، اشرافیہ کے لئے ایمنسٹی اسکیم اور غریبوں کے لئے لنگر خانے، ایسے نہیں چلے گا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ جب مہنگائی کی سالانہ شرح 14 فیصد سے تجاوز کرجائے گی تو عام آدمی آخر کیسے گزارا کرے گا؟ پاکستان میں دوائیں سو فیصد سے زائد مہنگی ہوچکی ہیں، عمران خان نے عام آدمی کی جیب سے 90 ارب روپے سے زائد نکالنے کیلئے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

    72 مناظر