• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • نوازشریف کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
    اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی توشہ خانہ کیس میں وارنٹ معطلی کی درخواست پر سماعت کی ، نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ نواز شریف عدالت میں کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، عدالت سے استدعا ہے کہ 24 تاریخ تک وارنٹ معطل کئے جائیں۔

    جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ آپ نے ہائی کورٹ میں بھی درخواست دی ہے، جس پر نوازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ نہیں، اس کیس میں ہائی کورٹ سے رجوع نہیں کیا، توشہ خانہ کیس میں وارنٹ جاری ہوئے ہیں، فیصلہ نہیں ہوا تھا، اسحاق ڈار کے اسی نوعیت کے کیس میں وارنٹ معطل ہوئے تھے۔

    دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نوازشریف نے دو ریلیف مانگے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتے ہیں، نوازشریف کو سننا چاہتے ہیں تو وارنٹ معطل کر دیں۔

    عدالت نے وکیل صفائی اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد قائد مسلم لیگ ن کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    Advertisements
    53 مناظر