سی سی پی او لاہور کے دفتر سے تمام ڈویژنز کی اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کارروائیوں کی تفصیل جاری
کیپٹل سٹی پولیس آفس لاہور۔
پریس ریلیز
لاہور18اکتوبر: سی سی پی او لاہور کے دفتر سے تمام ڈویژنز کی اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کارروائیوں کی تفصیل جاری کردی گئی۔ تفصیل کے مطابق رواں سال میں اب تک 16055اشتہاری مجرمان،35390عدالتی مفروراور14559عادی مجرمان گرفتارکئے گئے جبکہ کینٹ ڈویژن میں3535اشتہاری مجرمان،5947عدالتی مفرور اور3080عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔سول لائنز ڈویژن میں1649اشتہاری مجرمان،3571عدالتی مفرور جبکہ1500عادی مجرمان پکڑے گئے۔ سٹی ڈویژن میں3337اشتہاری مجرمان،8265عدالتی مفروراور3956عادی مجرمان حراست میں لئے گئے۔ اقبال ٹاون ڈویژن میں 1938اشتہاری مجرمان،4810عدالتی مفروران اور2094عادی مجرمان پکڑے گئے۔ اسی طرح صدرڈویژن میں2782اشتہاری مجرمان،5523عدالتی مفرور اور2144عادی مجرمان قانون کی گرفت میں لائے گئے۔ ماڈل ٹاون ڈویژن میں2814اشتہاری مجرمان،7274عدالتی مفرور اور1785عادی مجرمان گرفتار کئے گئے۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ لاہورپولیس کا اہم فریضہ ہے۔