نواز شریف کی وطن واپسی پر جلسہ گاہ پہنچنے کا پلان مرتب
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر جلسہ گاہ پہنچنے کا پلان مرتب کر لیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ایئر پورٹ سے مینار پاکستان تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچنے کا پلان مرتب کیا گیا ہے، سابق وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹر اتارنے کے لیے بھی پلان بن گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ دیوان عام کے سامنے گراؤنڈ میں لینڈ کرے گا، شاہی قلعہ دیوان عام کی گراونڈ سے نواز شریف کو مینار پاکستان تک گاڑی میں بٹھا کر لایا جائے گا، میاں نواز شریف شاہی قلعہ اور گردوارہ کے درمیان سڑک کے راستے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
21 اکتوبر کو شاہی قلعہ عام عوام کے لیے بند رکھنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ شاہی قلعہ اور گردوارہ آنے جانے والا راستہ بھی 21 اکتوبر کو عام عوام کے لیے بند رکھا جائے گا۔
Advertisements