بل دینگے تو لوڈشیڈنگ نہیں کرینگے:سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال
اسلام آباد: سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا ہےکہ ملک بھر کے جو فیڈز چوری سے پاک ہوں گے وہاں لوڈشینڈنگ ختم کر دی جائے گی۔
مردان میں تقریب سے خطاب میں سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر 7 ستمبر کو بجلی چوری کے خلاف مہم شروع کی گئی جس میں بجلی چوروں سے 26 ارب روپے وصول کرچکے ہیں جب کہ 12 ماہ میں یہ وصولیاں 300 ارب تک پہنچ جائیں گی۔
سیکرٹری پاور نے کہا کہ بل دینگے تو لوڈشیڈنگ نہیں کریں گے، ملک بھر کے جو فیڈز چوری سے پاک ہوں گے وہاں لوڈشینڈنگ ختم کر دی جائے گی جب کہ مردان میں ثابت کیا کہ چوری روکی جا سکتی ہے، اس لیے مردان کو لوڈشیڈنگ فری کردیا ہے اور آج مردان شہر کے 17انہوں نے مزید کہا کہ مردان ضلعی انظامیہ نے بجلی چوری کی روک تھام میں بہت محنت کی، بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے جس کے بعد مردان پاکستان کا پہلا شہر ہےجو بجلی چوری سے پاک ہو گیا ہے۔
راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ محکمے کے ملازمین کے ملوث ہونے کے بغیر بجلی چوری ناممکن ہے، ہم نے بجلی چوری میں ملوث ملازمین کو بھی گرفتار کیا، یہ وارننگ ہے کہ نہ کسی بجلی چور کو بخشیں گے اور نہ ہی ان کے سہولت کاروں کو۔
سیکرٹری پاور نے مزید کہا کہ جن سرکاری محکموں کی طرف بجلی کے بقایاجات ہیں ان کے بجٹ سے کاٹ لیں گے۔ فیڈر لوڈشیڈنگ فری ہوجائیں گے۔