نواز شریف کی العزیزیہ، ایون فیلڈ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں آج دائر کی جائیں گی
سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں، احتساب عدالت نے نواز شریف کو ایون فیلڈ میں 10 سال قید اور 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، سابق وزیر اعظم کو 10 سال کیلئے عوامی عہدے کیلئے بھی نا اہل قرار دیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کی، لندن میں قیام طویل ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے جون 2021ء میں نواز شریف کی اپیلیں خارج کردی تھیں۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے عدم پیروی پر نواز شریف کی اپیلیں خارج کی تھیں۔
Advertisements