• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • نگران وزیر اعظم کاکڑ کی چینی صدر کے عالمی رہنماؤں کو دیئے گئے عشائیہ میں شرکت

    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔
    چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کیلئے عشائیہ میں شرکت کے موقع پر چینی صدر اور خاتون اول نے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا پرتپاک استقبال کیا
    نگران وفاقی کابینہ کے وزراء نے بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ عشائیے میں شرکت کی، عشائیے میں روس، کینیا، ایتھوپیا، منگولیا، ہنگری، سری لنکا اور دیگر ممالک کے عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔
    نگران وزیرِ اعظم نے عشائیے میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں، انوارالحق کاکڑ کی عشایئے میں شرکت کے موقع پر گریٹ ہال آف پیپلز آمد ہوئی۔

    Advertisements
    75 مناظر