• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • شہبازشریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

    سابق وزیراعظم شہبازشریف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، ملاقات میں 21 اکتوبر کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
    سابق وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں پارٹی رہنماؤں نے قائد نوازشریف کے استقبال کے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں عوام کی امیدوں کو پھر پورا کریں گے، ملک کو معاشی تباہی کے گڑھے سے پھر نکالیں گے۔
    مسلم لیگ ن کے صدر نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پھر سب ٹھیک کریں گے، اِن شاء اللہ پھر ثابت کریں گے کہ سب ٹھیک ہوسکتا ہے، 21 اکتوبر وعدوں کی تکمیل کے نئے دور کا آغاز ہے، دن رات جس طرح رہنما اور کارکن جذبے سے کام کررہے ہیں قابل تحسین ہے۔

    Advertisements
    67 مناظر