• ڈالر کی روز بروز گرتی قیمت سے روپے کی قدر میں بہتری

    ڈالر کی روز بروز گرتی قیمت سے روپے کی قدر کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 73 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 276 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ ڈالر کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 31 روپے 30 پیسے کی کمی ہوئی ہے، ایک ماہ سے زائد عرصے میں روپے کی قدر میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 276 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    331 مناظر