• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • وزیراعظم کے حکم پر ایف آئی اے توہین عدالت کر رہی ہے: مریم اورنگزیب

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر ایف آئی اے توہین عدالت کر رہی ہے، سسٹم اپ ڈیٹ نہ ہونے کی بنیاد پر شہباز شریف کو روکے جانا بدنیتی ہے۔
    ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ایف آئی اے حکام نے روکا، ایف آئی اے حکام نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ایک اور لسٹ میں ہے، ایف آئی اے عمران خان کے حکم پر توہین عدالت کر رہی ہے،چھوٹی حرکتوں سے شہباز شریف کو فرق نہیں پڑے گا، وکلاء سے مشاورت جاری ہے، عدالت جائیں گے۔

    دوسری جانب لیگی رہنما عطااللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلفی بخاری کا نام ڈیڑھ گھنٹے میں ای سی ایل سے نکل سکتا ہے، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں تھا، نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پل شہزاد اکبر ہیں، یہ سلیکٹڈ حکمران کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہیں۔

    Advertisements
    90 مناظر