پی پی 84: ضمنی الیکشن، پولنگ جاری، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں سخت مقابلہ متوقع
پی پی 84 خوشاب میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ شام پانچ بجے تک ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت ہوگی۔ مسلم لیگ نون کے معظم شیر اور پی ٹی آئی کے علی حسنین میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ 84 خوشاب میں ضمنی الیکشن کے دوران 2 ہزار 880 پولیس اہلکار اور رینجرز کے 600 جوان سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ حلقے میں 229 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 14 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ حلقے میں ووٹرزکی کل تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 687 ہے۔
یاد رہے یہ سیٹ ن لیگ کے وارث کلو کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
Advertisements