• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • او آئی سی اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرے: وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے، او آئی سی اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرے، تمام مسلمان ریاستوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔
    وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش مسلم ممالک میں اتحاد ہے، دنیا میں اسلامو فوبیا پہلے سے بڑھ گیا ہے، اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے، اسلامو فوبیا سے بین المذاہب نفرت کو ہوا ملتی ہے، شدت پسندی کو اسلام کیساتھ جوڑنے سے مسلمان متاثر ہوتے ہیں، او آئی سی عالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنے میں کردار ادا کرے، مغربی ممالک کی حکومتوں اور عوام کو اس معاملے پر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

    Advertisements
    147 مناظر