ٹائم گیپ ارینجمنٹس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب
ڈیپارٹمنٹ میں ٹائم گیپ ارینجمنٹ اور او پی ایس کے قوانین کا غلط استعمال کیا جانے لگا ھے جس میں محکمہ کو نقصان ایکسائز افسران کو فاہدہ زیادہ ھوتا ھے یہ وائٹ کالر کرائم کے زمرے میں آتا ہے محکمہ ایکسائز پنجاب میں بدعنوانی، لاقانونیت اور سفارش کا کلچر ہمیشہ سے عروج پر رہا ہے۔ اب اس محکمے کے چند ایک آفیسرز جلد امیر ہونے کے چکر میں پڑ گئے ہیں۔ اس کے لیے یہ پہلے پراپرٹی ٹیکس کے سرکلز بلا وجہ نام نہاد جواز بنا کر توڑتے ہیں۔ پھر ادھر ٹائم گیپ ارینجمنٹس کے کالے قانون کے تحت کانسٹیبلوں اور کلرکوں کو او پی ایس بنیادوں پر انسپکڑ تعینات کرتے ہیں اور اس کے بعد ان کے ساتھ سرکلوں کا ٹھیکہ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ کبھی او پی ایس انسپکٹروں کو ادھر اور کبھی ادھر ٹرانسفر کر کے سارے محکمے کو بلیک میل کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ محکمے کے صرف چند ایک آفیسرز ان قوانین کا غلط استعمال کر کے عوام میں محکمے کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں اور بعد میں سارا الزام چھوٹے ملازمین پر لگا کر خود کو سرخرو کر لیتے ہیں۔ یہ اختیارات کے ناجائز استعمال کے عادی بن چکے ہیں اور ان کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں۔ ڈی جی ایکسائز کو اس توجہ طلب مسئلے کا فوری حل نکالنا چاھیں تاکہ چاپلوسی اور خوشامد کی بنیاد پر اپنی مٹھی میں کر کے یہ آفیسرز تو خود کو زمین پر خدا سمجھنا شروع ہو گئے ہیں۔ سر عام بغیر کسی ہچکچاہٹ کے رشوت اور سفارش کی بنیاد پر تعیناتیاں اور تبادلے کرتے جا رہے ہیں۔
اب آپ کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 16 پر انسپکٹر بھرتی ہونے کے لیے گریجویٹ کرنے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے اور نا ہی آپ کو پی پی ایس سی کی تیاری کے لیے دن رات سر کھپانے کی ضرورت ہے۔ آپ آرام سے کسی مشہور ایکسائز آفیسر کو پکڑیں، گریڈ 7 میں کلرک بھرتی ہو جائیں۔ پھر ٹائم گیپ ارینجمنٹس اور او پی ایس کے کالے قوانین کے غلط استعمال سے آپ انسپکٹر کی تعیناتی حاصل کر کے قومی خزانے کو لوٹیں۔
ایسے ہی میرا پاکستان پوری دنیا میں بدنام نہیں ہو رہا۔ یہاں ہر کام کے لیے شارٹ کٹس موجود ہیں اور مافیاز انہیں استعمال کر کے ملک کی جڑیں کھوکھلی کرتے چلے جا رہے ہیں۔
اس لیے محکمے کے ڈی جی اور سیکرٹری ڈیپارٹمنٹ کی حد تک ان دونوں قوانین- ٹائم گیپ ارینجمنٹس اور او پی ایس انسپکڑز کو ختم کیا جائے یا کم از کم ان اختیارات پر نظر رکھی جائے تا کہ بڑے عہدوں پر لگے ہوئے ذہنی طور پر چھوٹے افسران ان قوانین کا غلط استعمال نا کر سکیں بحکم عدالت عالیہ او پی ایس افسران کی تعیناتی غیر قانونی قرار دے دی گئی ہے
ٹائم گیپ ارینجمنٹس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب
