• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • چالیس سال کے شہریوں کیلئے کورونا ویکسی نیشن کا عمل آج سے شروع: فیصل سلطان

    معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ آج سے چالیس سال کے شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع ہو گیا، جون تک ایک کروڑ نوے لاکھ خوراکیں مل جائیں گی۔
    اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران قومی صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ رواں سال 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، نوے فیصد حفاظتی دوا پاکستان خریدے گا، مفت اور عطیے والی ویکسین پر انحصار کا تاثر غلط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کاعمل مربوط حکمت عملی کےتحت شروع کیا، ویکسین بنانے والی کمپنی سے گزشتہ سال سےبات چیت جاری ہے، کئی ممالک نے کورونا ویکسین کی برآمد پرپابندی لگا رکھی ہے تاہم اہداف حاصل کر لیں گے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند ہفتے پاکستان کیلئے نازک ہیں جس کے لئے بہت احتیاط کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں یومیہ کیسز نو لاکھ سے تجاوز کرچکے، ایک سال سے زائد عرصے سے کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

    Advertisements
    82 مناظر