
سی ایس ایس 2023ء کے امتحانی نتائج کا اعلان
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2023ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا، 398 امیدوار کامیاب ہوئے۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے رزلٹ جاری کرتے ہوئے بتایا سی ایس ایس امتحان کے لئے 13008 امیدواروں نے حصہ لیا، 398 امیدوار کامیاب قرار پائے، 28 ہزار 24 امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق تحریری امتحان میں کامیابی کی شرح 3 اعشاریہ 06 فیصد رہی۔